Hazrat Abul Faiz Dhul-Nun Misri, may God have mercy on him
Your name is dear Thawban bin Ibrahim, it is also said that Faiz bin Ibrahim and your father was a resident of Noba, Noba is a vast area in the south of Egypt. The present and the literature were of the same era.
If you mention the people of piety, then also mention Hazrat Dhul-Nun Masri, may God bless him and grant him peace:
When King Mutawakkil was approached by him, he summoned him from Egypt. When he came to him and advised him, Mutawakkil wept and returned to him with honor. requested that whenever pious people were mentioned in front of Mutawakwal King, he would cry and say that whenever you mention pious people, you must mention Hazrat Dhul-Nun Misri, may God have mercy on him, he was a weak man, and you, may God have mercy on him. His color was red and his beard was not white but brown.
Speech depends on four things: Hazrat Saeed bin Uthman, may God have mercy on him, says: I heard from Hazrat Zul-Nun, may God have mercy on him, that he, may God have mercy on him, used to say that speech depends on things.
Four things: 01 Love of Allah
02 Hate the world
03 Following the Quran
04 Fear of change of state ie (death)
The Signs of a Lover of Allah: Hazrat Syedna Uthman (may Allah have mercy on him) says that I heard from Hazrat Dhul-Nun Masri (may Allah have mercy on him) that he said that one of the signs of a lover of Allah is that he is a lover of Allah (may Allah bless him and grant him peace). He will follow the Prophet's (peace be upon him) morals, actions and commandments, and sunnah.
Signs of a Bastard Person: Hazrat Zavalanun Masri, may Allah bless him and grant him peace, was asked about a bastard person, and he, may Allah bless him and grant him peace, said: A person who does not know the way to Allah and does not try to know it.
The incident of the repentance of Hazrat Dhul-Nun Misri, may God bless him and grant him peace: Hazrat Yusuf bin Hussain says that one day I attended the assembly of Hazrat Dhul-Nun, may God bless him and grant him peace. Hazrat Dhul-Nun Masri, may God bless him and grant him peace, said, "I intended to go from Egypt to another town, so the roads in the desert I fell asleep. I opened my eyes and there was a crow in front of me who was also blind. He had fallen from his nest to the ground. There were sesame seeds in one bowl and water in the other. He used to eat from one bowl and drink from the other bowl. I said this is enough for me. accepted me.
Knowledge:
Hazrat Abu Dujana (may Allah have mercy on him) says that I heard Hazrat Zul-Nun (may Allah have mercy on him) saying that knowledge and wisdom do not stay in a stomach that is full of food, that is, (the people of knowledge should eat less).
What is repentance: Hazrat Dhul-Nun Masri, may Allah bless him and grant him peace, was asked about repentance, and he said that public repentance comes from sins and special people repent from negligence.
disconnection:
He passed away in 245 Hijri.
حضرت ابوالفیض ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ
آپ کا اسم گرامی
ثوبان بن ابراہیم ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیض بن ابراہیم ہے اور آپ کے والد نوبہ
کے رہنے والے تھے نوبہ جنوب مصر میں ایک وسیع و عریض علاقہ ہے آپ ولایت میں بہت
زیادہ فوقیت رکھتے تھے آپ علم، تقوی، حال اور ادب میں یکتائے زمانہ تھے۔
اہل تقوٰی کا ذکر
کرو تو حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ کا بھی ذکر کیا کرو:
متوکل بادشاہ کے پاس اس آپ
رحمتہ اللہ علیہ کی چغلی کی گئی تو اس نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو مصر سے بلوا لیا
جب آپ رحمتہ اللہ علیہ اس کے پاس پہنچےاوراسے نصیحت کی تو متوکل رو پڑا اورعزت کے
ساتھ آپ رحمتہ اللہ علیہ کو واپس جانے کی درخواست کی جب بھی متوکل بادشاہ کے سامنے
اہل تقوٰی لوگوں کا ذکر کیا جاتا تو رو پڑتا اور کہتا کہ جب بھی اہل تقوٰی کا ذکر
کرو تو حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ کا ذکر ضرور کیا کرو آپ رحمتہ اللہ علیہ
کمزورآدمی تھے اورآپ رحمتہ اللہ علیہ کا رنگ سرخ تھا آپ رحمتہ اللہ علیہ کی داڑھی سفید نہ تھی بلکہ براؤن تھی۔
کلام کا دارومدارچارچیزوں
پر ہے: حضرت سعید بن عثمان رحمتہ
اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ سے سنا آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے تھے کلام کا
دارومدارچارباتوں پرہوتا ہے۔
چار باتیں:01 اللہ سے محبت
02 دنیا سے نفرت
03 قرآن کی اتباع کرنا
04 حالت کے بدلنے کا خوف یعنی (وفات)
اللہ سے محبت کرنے والے
کی علامات:حضرت سیدنا عثمان رحمتہ
اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ سے سنا انہوں
نے فرمایا اللہ سے محبت کرنے والے کی علامات میں سے یہ بات بھی ہے کہ اللہ کے حبیب
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےاخلاق، افعال آپ کے حکم اور سنتوں میں آپ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی اتباع کرے گا۔
کمینے شخص کی علامات:حضرت زوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ سے کمینے شخص
کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا جو شخص اللہ کی طرف جانے
کے راستے کو نہ جانتا ہو اور نہ ہی اسے جاننے کی کوشش کرے۔
حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ کی توبہ کا واقعہ:حضرت
یوسف بن حسین فرماتے ہیں میں ایک دن حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس میں
حاضر ہوا ان کے پاس حضرت سالم مغربی رحمتہ
اللہ علیہ حاضر ہوئے اور ان سے کہا اے ابو الفیض رحمتہ اللہ علیہ آپ کی توبہ کا
واقعہ کیا ہے تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا عجیب بات ہے کہ تم اس کی طاقت نہیں
رکھتے حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا میں نے مصر سے کسی دوسری بستی
کی طرف جانے کا ارادہ کیا تو صحرا میں راستے میں میں سو گیا میں نے آنکھ کھولی تو
میرے سامنے ایک کوا تھا جو اندھا بھی تھا وہ اپنے گھونسلے سے زمین پر گر گیا تھا
میں نے دیکھا کہ زمین پھٹی تو اس میں سے دو پیالے نکلے ان میں سے ایک سونے کا تھا
اور دوسرا چاندی کا تھا ایک پیالے میں تل تھے اور دوسرے میں پانی تھا وہ ایک پیالے
میں سے کھاتا اور دوسرے پیالے سے پیتا میں نے کہا بس یہی مجھے کافی ہے میں نے توبہ
کر لی اور دروازے کو یعنی(توبہ کو) مضبوطی سے پکڑ لیا کہ اللہ نے مجھے قبول فرما
لیا۔
علم و دانائی:
حضرت ابو دجانہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں
نے حضرت ذوالنون رحمتہ اللہ علیہ کو فرماتے ہوئے سنا علم و دانائی اس پیٹ میں نہیں
ٹھہرتی جو کھانے سے بھرا ہو یعنی( اہل علم کو کم کھانا چاہیے)۔
توبہ کیا ہے: حضرت ذوالنون مصری رحمتہ االہ علیہ سے توبہ کے
بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا عوام کی توبہ گناہوں سے ہوتی ہے اور خاص
لوگوں کی توبہ غفلت سے ہوتی ہے۔
وصال:
آپ رحمتہ اللہ علیہ کا وصال 245 ہجری کو ہوا۔
No comments:
Post a Comment